گل کاری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پھول بوٹے بنے ہونا، خوبصورت ہونا، (مجازاً) تزئین و آرائش۔ "کمال گلکاری یا رنگ آمیزی میں نہیں صفائی اور صیقل گری میں ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٠٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'گل' اور 'کار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے مرکب 'گل کاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پھول بوٹے بنے ہونا، خوبصورت ہونا، (مجازاً) تزئین و آرائش۔ "کمال گلکاری یا رنگ آمیزی میں نہیں صفائی اور صیقل گری میں ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٣٠٣ )

جنس: مؤنث